قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی کو ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔