سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد سونا فی تولہ 84 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ جاری ہے، جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 160 روپے 60 پیسے کا ہو گیا، جبکہ انٹر بنک مین 17 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر 160 روپے 19 پیسے پر کا ہو گیا۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 70 ہزار 85 روپے ہوگئی ہے۔