سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر
سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر

چھوٹی سی شرط عائدکی،پوراپاکستان مخالف ہوگیا۔چیئر مین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا پورا نظام بدل رہے ہیں،اشیاکی بجائے آمدن پر ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائیں گے،پاکستان کو حوالہ ہنڈی نے نقصان پہنچایا،ملک میں صنعتوں کوختم کرکے تجارت کو فروغ دیاگیا،شناختی کارڈکی چھوٹی سی شرط عائدکی،پوراپاکستان مخالف ہوگیا۔

شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی کمپنیاں ہرسال 25 فیصدتک منافع کماتی ہیں، پاکستان میں صنعتوں کوختم کرکے تجارت کوفروغ دیاگیا۔ المیہ ہے کہ پاکستان میں اصل آمدن پرٹیکس نہیں لیاگیا،پاکستان کوحوالہ ہنڈی نے نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کاپورانظام بدل رہے ہیں، اشیاکی بجائے آمدن پرٹیکسزجمع کرکے دکھائیں گے-

انہوں نے کہا کہ امیروں سے ٹیکس لینے پرسب متفق ہیں، ٹیکس فری ماحول کے عادی لوگ شناختی کارڈکی شرط کے مخالف ہیں،50 ہزارسے زائدکی خریداری کرنےوالے کوشناختی کارڈدیناہوگا،شناختی کارڈکی چھوٹی سی شرط عائدکی،پوراپاکستان مخالف ہوگیا۔

شبرزیدی کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈکی شرط کیخلاف ہڑتال اورمزاحمت کی جارہی ہے، وزیراعظم بھی شناختی کارڈکی شرط پرعملدرآمدچاہتے ہیں،ایک روزمیں مختلف شعبوں کے 15 وفودسے ملاقات کررہاہوں،معیشت کودستاویزی بنانے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔