اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی۔