ایرانی میڈیا نے کچھ تصاویریں شائع کیں جن میں سی آئی اے کے افسران کو دکھایا گیا۔فائل فوٹو
ایرانی میڈیا نے کچھ تصاویریں شائع کیں جن میں سی آئی اے کے افسران کو دکھایا گیا۔فائل فوٹو

ایران کا17امریکی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ۔کچھ کو سزائے موت سنا دی

ایران نے امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے جاسوسوں کے نیٹ ورک کا پکڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 17 مشتبہ افراد کو قید کرلیا جبکہ چند کو سزائے موت بھی سنادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تہران میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سیکیورٹی اداروں نے 18 جولائی کو سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کو پکڑا تھا، گرفتارافراد میں سے چند کو سزائے موت سنادی گئی ہے اورچند طویل مدت کے لیے قید کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹ  میں وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان افراد کو مارچ کے مہینے میں ایرانی سال کے اختتام پر گرفتار کیا گیا تھا۔ادھرایرانی میڈیا نے کچھ تصاویریں شائع کیں جن میں سی آئی اے کے افسران کو دکھایا گیا جومبینہ طورپرگرفتار جاسوسوں سے رابطے میں تھے۔