میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

حکومت نے میڈیا کورٹس بنانے کا اعلان کر دیا

حکومت نے ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کیلیے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ کسی کیساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔ پیمرا کیساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔ حکومت میڈیا کے واجبات جلد ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسز نمٹانے کے لیے میڈیا کورٹس بنائی جا رہی ہیں، جس سے شکایات کے جلد ازالے میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد میڈیا انڈسٹری کے تنازعات کو ان خصوصی عدالتوں میں لے جانا ہے تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کو موثر بنانے کیلئے پی بی اے اپنا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر بھارتی میڈیا صف ماتم بچھائے ہوئے تھا۔ بھارتی میڈیا وار میں پی بی اے پاکستان کے دفاع کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جب قومی مفاد اور بیانیہ یکجا ہو جائے توہرمحاذ پراپنے مخالف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ قومی بیانیے پر عمل کرتے ہوئے درپیش ملکی چیلنجز سے نمٹیں گے۔