وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلیے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔
خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔