مریم نواز شریف نے 27منٹ تک جلسے سے خطاب کیا۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف نے 27منٹ تک جلسے سے خطاب کیا۔فائل فوٹو

مریم نواز کی کوئٹہ آمد۔جلسے سے خطاب

متحدہ اپوزیشن نے ملک بھر میں ’’یوم سیاہ ‘‘ منایا ،ملک کے مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں نے میدان سجائے ،کوئٹہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف روایتی بلوچی لباس زیب تن کرکے جلسے میں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسہ میں شرکت کے لیے مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کے ہمراہ کوئٹہ پہنچیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  سنیٹر یعقوب ناصر کے گھر بھی گئیں ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،سینیٹر یعقوب ناصر کے گھر پہنچنے پر مریم نواز نے آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

مریم نواز شریف نے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر بلوچی لباس تیار کیا ہوا تھا ۔ایوب اسٹیڈیم میں بلوچی لباس میں مریم نواز انتہائی باوقاراوردلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

جلسہ گاہ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جب اُنہیں دعوت خطاب دی گئی تو کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر ان پر گل پاشی کی اور ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘اور ’’ نواز شریف کو رہا کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔

مریم نواز شریف نے 27منٹ تک جلسے سے خطاب کیا،یاد رہے کہ دو سال قبل انکے والد نواز شریف نے بھی ایوب اسٹیڈیم میں 2دسمبر 2017کو خطاب کیا تھاتاہم مریم نواز کا یہ بلوچستان میں کسی بھی جلسے میں یہ پہلا خطاب تھا۔