ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب! جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، سڑکوں پرفساد اورانتشار پھیلانے کی بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کی بجائے ان اسباب پرغور کریں جن کی وجہ سے وہ الیکشن ہارے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کیلیے بے تاب اس لیے ہیں کیونکہ 88ء کے بعد پہلی مرتبہ ایوان سے باہر ہیں۔