امریکی حکام نے اس آپریشن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے ہلاک کیا گیا۔فائل فوٹو
امریکی حکام نے اس آپریشن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے ہلاک کیا گیا۔فائل فوٹو

امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران حمزہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کو ایک انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کردیا گیا۔ امریکی حکام نے اس آپریشن کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے ہلاک کیا گیا۔

حمزہ بن لادن کی موت سے متعلق سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کردیا۔ حمزہ کی عمر 30 سال تھی اوروہ القاعدہ کے اہم لیڈر تھے۔

امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قراردیتے ہوئے ان کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالرانعام کا اعلان کیا تھا۔

واضع رہے کہ اسی سال مارچ میں سعودی عرب نے بھی حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔