عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی، انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کی عملے سے بات چیت سنیئے، انتخابی عملے نے پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹرسیف کوتحریک کے حق میں نتائج سے آگاہ کیا توسیف اللہ نے کہا کہ یہ تواڑ گئے ہیں، 54 حق (فیور) میں پڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نائب صدر ن لیگ مریم نوازنے سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کی گنتی کے بعد اس وقت کی ویڈیو شیئرکردی ہے،جب حتمی نتائج سے پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹرسیف کو عملے کا رکن تحریک عدم اعتماد کے حق اورمخالفت میں پڑنے والے ووٹوں سے آگاہ کررہا ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بیرسٹرسیف اللہ عملے کے رکن کی بات پرکہہ رہے ہیں کہ یہ تواڑگئے ہیں،(شاید وہ مستردووٹوں کی بات کررہے تھے)،بیرسٹرسیف اللہ نے پھرعملے کے رکن کے بتانے پرکہا کہ اچھا54ووٹ فیورمیں ہیں، ٹھیک ہے۔

واضح رہے حکومت کے حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ صادق اوراپوزیشن کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔

حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کے میر حاصل بزنجو آؤٹ ہوگئے، اپوزیشن کے 64 اور حکمران اتحاد کے 36 سینیٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا، تحریک عدم اعتماد کے حق میں50 ووٹ پڑے، جبکہ صادق سنجرانی کو45 ووٹ ڈالے گئے، 5 مسترد قرار پائے، یوں تحریک کوایک چوتھائی ووٹ نہ پڑنے پر مسترد کردیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف قرارداد کے حق میں 32 ووٹ آئے،اپوزیشن نے 3 ووٹ کاسٹ کیے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک پرسادہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ چیئرمین سینیٹ کیلیے سینیٹرحافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ کے ایوان میں 100 سینیٹرزموجود تھے۔

ن لیگ کے اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا، جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے دو سینیٹرزنے بھی پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔