بیرسٹر سیف کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔فائل فوٹو
بیرسٹر سیف کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔فائل فوٹو

ایک بھی ووٹ گنتی سے ہٹ کر ثابت ہو تو موت کی سزا دیدیں۔محمد علی سیف

چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرگنتی کا تنازع، پریذائڈنگ افسربیرسٹرمحمد علی سیف نے بلاول بھٹو اورمریم نوازکو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ موجود ہیں، کسی بھی فورم پرگنتی کرانے کو تیارہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرایک بھی ووٹ گنتی سے ہٹ کر ثابت ہوا تو موت کی سزا کا حق دار ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی اور (ن) لیگ قیادت آئینی عمل کو متنازع نہ بنائے،سوشل میڈیا پرزیرگردش ویڈیو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کی جا رہی ہے،سیکریٹری سینیٹ نے قرارداد کے حق میں ووٹوں کی تعداد انگلش میں بتائی اورکہا کہ ففٹی فار فیور آف دی موشن، میں سمجھا سیکریٹری سینیٹ بتا رہے ہیں ففٹی فور۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صاف شفاف الیکشن کو متنازع بنانے کی بجائے اپنا محاسبہ کریں۔انہوں  نے کہا کہ ایک ایک ووٹ کی شیری رحمان، راجہ ظفرالحق، رضا ربانی اور کئی صحافیوں نے گنتی کی۔ یہ تو اڑ گیا کا جملہ ووٹنگ پرنہیں بلکہ ایجنڈا پرتھا۔