ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارت پاک فوج کی صلاحیت کے حوالے سے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ، ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،عالمی برادری بھارتی جارحیت اور کلسٹر بموں کے استعمال کانوٹس لے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوارادیت دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی صلاحیت کے حوالے سے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ئیگا ۔

وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برداری کواس کا نوٹس لینا چاہئے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جی ڈی ملٹری آپریشن نے اجلاس کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور بھارتی شرانگیزیوں کا تفصیلی جواب دینے کیلیے موثرحکمت عملی ترتیب دینے کے ساتھ اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیردفاع،وزیرخارجہ،وزیرداخلہ اوروزیرامورگلگت بلتستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان،ڈی جی آئی ایس آئی،وزیراعظم آزادکشمیر،معاون خصوصی اطلاعات،سیکریٹری خارجہ سمیت دیگراعلیٰ حکام کی شرکت نے شرکت کی۔