وفاقی وزیر علی زیدی کی پریس کانفرنس کے دوران تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی، کارکنان نے ایم این اے کواسٹیج پر نہ بٹھانے کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی۔
آئوکراچی صاف کریں،تقریب میں شور شرابا، تحریک انصاف کی تقریب میں اپنے ہی کارکنان کے ہاتھوں مخالفانہ نعرے بازی کے سبب بد مزگی پھیل گئی۔شرکا وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرتے رہے، اس دوران انتظامیہ بھی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئی۔
تقریب میں کشید ہ صورتحال سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں لاکھوں گلیاں ہیں ، گلیوں سے کچرا نہیں اٹھاسکتے۔ شہری کچرا ڈمپرتک پہنچادیں جہاں سے اسے ویسٹ لینڈ تک پہنچادیا جائے گا، انہوں نے تعمیراتی کمپنیوں سےکنسٹرکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد کچرا ہٹانے کی اپیل بھی کی۔
بعد ازاں جب وفاقی وزیر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوا ب دے رہے تھے تو ایک ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے پر انصافی کارکنان نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی جس پر تقریب بد نظمی کا شکار نظر آئی۔