مودی سرکار کو زوردار جھٹکا لگ گیا،سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینئر لیڈر سشما سوراج کا 67 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ان کی طبیعت شام میں انتہائی خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نازک حالت میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈ یکل سائنسز دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کو دل میں تکلیف کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں،شما سوراج کی عمر 67 سال تھی۔
سشما سوراج کے انتقال پر کانگریس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سشما سوراج کے انتقال پر افسردہ ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ سشما سوراج سابق بھارتی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں ۔