جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلیے آرمی چیف مقرر کیے جانے پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیراور خطے کی صورتحال اور افغانستان میں جاری امن عمل کو مد نظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا آئینی اور صوابدیدی اختیاراستعمال کیا،خطے اور سرحدوں کی موجودہ صورتحال میں یہ واضح پیغام دینا ضروری تھا کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت تسلسل اور یکسوئی کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن کیلیے تسلسل کی ضرورت تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو مزید تین برس کیلیے آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے جنرل باجوہ کو مزید تین سال کے کیلیے آرمی چیف مقررکرنے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا۔