آصف علی زرداری اور دیگر بڑی شخصیات کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
دبئی کا شہری ناصرعبد اللہ لوتھا جعلی بنک اکاؤنٹس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے ،عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔
ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی اورانہوں نے مجھے مل کرکام کرنے کی پیشکش کی،تاہم میں نے اپنا کام کیا اورکوئی کمیشن نہیں لیا۔
کیس کا پس منظر؛
ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔
اس کیس میں آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور،اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید،سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت متعدد افراد گرفتار ہیں۔