کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو
کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو

نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے۔رضاربانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف احتساب قوانین رائج ہیں، وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صرف کاروباری افراد اور سول بیورو کریٹس کے حوالے سے ترمیم تجویز کی جو کہ سیاسی طبقے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔

سینیٹر رضاربانی کے مطابق صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے، اگر باقی اداروں میں خود احتسابی ہے تو ارکان پارلیمنٹ کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہےکہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلیے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ حقیقی احتساب تب ہی ممکن ہے جب سب پرایک ہی احتساب قانون لاگو ہو۔