سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزموں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
والدین قندیل بلوچ نے کہا کہ اپنے بچوں کو اللہ کے واسطے معاف کیا ،جج نے والدین سے استفسار کیاکہ آپ صرف اپنے بچوں کو معاف کرنا چاہتے ہیں ؟ والدین قندیل بلوچ نے عدالت کو جواب دیا کہ جی میرے بیٹوں کو معاف کیا جائے ،جج عمران شفیق نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ لوگوں کے پاس قانون میں یہ حق ہے یا نہیں،کیا آپ کو علم ہے آپ کی معافی پر کیس کے باقی ملزمان پر کیا اثر پڑے گا۔
دالت نے قندیل بلو چ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔