پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہے کہ نئے پاکستان کا سلیکٹڈ بزدل عورتوں سے ٹکراتاہے ، عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، پشاورپرسوارب لگ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں، نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، ملک معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ، ہر پاکستانی پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پرسودے بازی تو نہیں ہورہی ، یہ کیسا یک طرفہ احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دیا گیاہے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کاپہاڑ توڑ دیاہے ، معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور مزدور پریشان ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کھاسکے گا یانہیں ، عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے کیا کیاوعدے نہیں کئے ؟ وعدے کرنے آسان ہوتے ہیں اور لیکن ان پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے قرض نہ لینے اور بیروزگاری ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن عمران خان نے ایک سال میں ہمارے پانچ سال سے زیادہ قرض لیا اور نوکریاں دینے کی بجائے روزگار چھین لیاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں اقتدار آیا تو بیرون ملک پاکستانی ملک پر ڈالرزکی بارش کردیں گے لیکن ڈالر ایسا غائب ہوا کہ جو ڈالر پچھلے سال ایک سوروپے کاتھا اب 150سے زیادہ کاہوچکا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے احتساب اور انصاف کاوعدہ کیاتھا لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں اور تیس ارب کی پشاور میٹرو تین سو ارب کی ہوچکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟یہ سیاسی انتقام ہے جس میں سیاسی خاندانوں کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں ، نیا پاکستان کا سلیکٹڈ کا بزدل عورتوں سے ٹکراتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ اس وقت سے ڈریں جب ظلم کرنے والوں کو اس کاحساب دینا ہوگا ۔ ہماری ثقافت ، ہمارا دین عورتوں کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن مریم نواز کو اس کے ستر سالہ والد کے سامنے گرفتارکیا جاتاہے ، فریال تالپور کورات کی تاریکی میں ہسپتال میں ہسپتال سے جیل منتقل کیا جاتاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مودی کل گجرات کے مسلمانوں کا قاتل تھا اور آج کشمیریوں کاقاتل ہے، قاتل قاتل مودی قاتل ہے ، تاریخ مودی کو صرف قاتل کے طورپر یاد رکھے گی ۔
لاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی ، میں مودی سے پوچھ رہا ہوں کہ مودی اگر تم نے کشمیریوں کوحقوق دیئے ہیں تو کرفیو اٹھا کر سرینگر میں جلسہ کرو تمہیں پتہ چل جائے گا کہ تمہاری حیثیت کیاہے ؟ تم رائے شماری کرواکے دکھا دو، تمہیں پتہ چل جائیگا کہ کشمیر کے لوگوں کی کیارائے ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں گھس کردکھا دے جس نے چھ لاکھ فوج سے کشمیر کو جیل بنا کررکھ دیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی فوج کے بوٹوں کی دھمک سے آزادی کا جذبہ نہیں چھین سکتا اور نہ ہی لوگوں کے دلوں پر حکومت کرسکتا ہے ۔ پیلٹ گن سے لوگوں کی بینائی تو چھینی جاسکتی ہے لیکن ان کی سوچ پر پہرہ نہیں بٹھایا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ مودی کل گجرات کے مسلمانوں کا قاتل تھا اور آج کشمیریوں کاقاتل ہے ،اس موقع پرانہوں نے قاتل قاتل مودی قاتل کے نعرے بھی لگوائے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مودی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی تم کشمیر میں جمہوریت پر بات کیسے کرسکتے ہو جبکہ تم نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیاہے؟ مودی کشمیر میں ریفرنڈم کروا کے دیکھ لو، تم کشمیریوں کا جذبہ ختم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مودی تاریخ تم کوصرف قاتل کے نام سے یاد رکھے گی ، تم رہبر نہیں رہزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف جمہوری پاکستان کی قیادت ہی کشمیریوں کو ان کاحق دلا سکتی ہے ،مودی کشمیریوں کورہاکرو،حریت رہنماﺅں کو رہا کرو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے؟۔
ان کا کہناتھا کہ مودی کشمیریوں کاجذبہ حریت کبھی ختم نہیں کرسکتا ۔مودی لیڈرنہیں قاتل ہے کشمیر یوں کا جذبہ حریت ختم نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرپرکوئی سودے باز ی قبول نہیں کریں گے ۔