آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاجا سکتا۔فائل فوٹو
آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاجا سکتا۔فائل فوٹو

سنگین غداری کیس۔خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کا وکیل دفاع مقرر کردیا

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رضا بشیرکووکیل دفاع مقررکردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رضا بشیرکووکیل دفاع مقررکردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف کے دفاع اور342 کے بیان کے لیے رضا بشیرکی بطوروکیل دفاع تقرری کا نوٹی فکیشن 3 روزمیں جاری کردیا جائے جب کہ رضا بشیرکواخراجات بھی وزارت قانون ادا کرے گی کیس کی آئندہ سماعت 28 اگست کو ہوگی۔

اس سے قبل جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ وزارت قانون نے پرویز مشرف کے دفاع اور342 کے بیان کیلیے 14 ناموں پرمشتمل وکلا پینل عدالت میں جمع کروایا۔

وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم کیلیے وکیل مقررکرنا عدالت کی صوابدید ہے، فہرست میں شامل کسی نام پراعتراض نہیں۔