سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے پی پی پی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کرکے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر معظم علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 میں پی ایس 11 کے صوبائی حلقے سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی خان تھے جنہوں نے 32178 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی پی پی کی ندا کھوڑو 21811 ووٹ لے سکیں تھی۔