پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

وزیراعظم سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی ، اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی کے صورتحال اور قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی اس ملاقات میں سول اورعسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

واضح رہے کہ  گذشتہ روز چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹری کمیشن نے اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے ۔

چینی ملٹری وفد کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، دفاعی تعاون بڑھانے اور مسئلہ کشمیر پربات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کے شکر گزار ہیں ، چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔اس موقع پردونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلیے مفاہمتی یاد داشت پردستخط کیے گئے۔