اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کی بندش کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیاہے۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کی بندش کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیاہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف،مریم ، حمزہ اوررانا ثنا اللہ کے کیس سننے والے جج تبدیل

وفاقی وزارت قانون نے  شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہبازاوررانا ثنا اللہ کے کیس سننے والے لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے تین ججزکو واپس لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا۔

وزارت قانون و انصاف نے تین ججز کی خدمات ان کے اداروں کو واپس کردی ہیں جن میں مسعود ارشد، محمد نعیم ارشد اور مشتاق الٰہی شامل ہیں۔جج مسعود ارشد اسپیشل کورٹ لاہور تعینات تھے، جج محمد نعیم ارشد احتساب عدالت نمبر5 لاہور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اورجج مشتاق الٰہی احتساب عدالت نمبر1 لاہور میں تعینات تھے۔

وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججزکی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے متبادل ججز کیلیے نام مانگ لیے۔

جج نعیم ارشد نے بطورڈیوٹی جج چوہدری شوگر ملزاورمنی لانڈرنگ کیس میں مریم نوازاورنوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کے کیس کی سماعت کی تھی۔

انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کر رہے تھے۔جج مشتاق الٰہی چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ ویڈیو بنانے والے ملزمان فاروق نول اوراس کی اہلیہ طیبہ گل کے کیس سمیت متعدد مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔