آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل کردیا گیا

سابق صدر آصف زرداری کو خراب طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو معالجین کی رپورٹس کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شعبہ امراض قلب، نیورولوجی، آرتھوپیڈک اورشعبہ میڈیسن کے ڈاکٹروں نے سابق صدر کا معائنہ کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق صدر کے شوگراوربلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے جب کہ ان کی فیزیوتھراپی بھی کی گئی جس کے بعد سابق صدر کو پمز کے کارڈریک سینڑ میں داخل کردیا گیا ہے، کلینیکل ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر آصف زرداری کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے گھر سے ان کے زیر استعمال چیزیں اور ادویات کاڈریک سینڑ پہنچا دی گئی ہیں، سابق صدرکے کپڑے اوردیگرچیزیں ان کے ملازمین لے کر کاڈریک سینڑ پہنچے جب کہ آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش بھی پمز پہنچ گئی ہیں۔

سابق صدر کی اسپتال منتقلی پرپمزاسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ سابق صدر کو کارڈیک سینٹرمیں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پمزاسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پرپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا جس کے بعد انھیں فوری طورپراسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔