پاک فوج نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرادیا جہاں انہیں تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں غیرملکی میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق غیرملکی میڈیا نمائندوں کو ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
A group of foreign media correspondents in Pakistan visited LOC. Briefed about situation and Indian ceasefire violations deliberately targeting civilian population. Correspondents also freely interacted with locals.
IOJ&K remains locked down under curfew hiding Indian atrocities. pic.twitter.com/I5o51hPlID— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے برعکس بھارتی مظالم چھپانے کیلیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈاون اور کرفیو ہے۔