وزیر ریلوے شیخ رشید کو جلسے سے خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج ملک بھر میں 12 سے 12:30 کے دوران کشمیر آور منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔
کشمیر آور کے دوران کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی لال حویلی کے باہر جلسے کا انعقاد کیا، جلسے میں خطاب کے دوران مائک پکڑنے پر شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا تاہم انہوں نے کپڑے سے مائک پکڑ کرخطاب جاری رکھا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاج پر شیخ رشید احمد کو دوران خطاب مائک سے کرنٹ لگ گیا.
کسی بھی حادثے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد محفوظ رہے pic.twitter.com/4IwlJy3WLC— Notorious Omar (@omarbinasif) August 30, 2019