مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو
مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67  پیسے، پٹرول 4 روپے69  پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر تک کمی کی جائے گی۔

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی۔

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی گئی جس کے بعد نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے ہوگی۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرےگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔