آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے مہنگائے کے ستائے عوام کو فی کلوایل پی جی پر 22 روپے کا ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔ 22 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 112 روپے فی کلومقررکردی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت 1327 روپے ہوگئی ہے۔ ستمبرکیلیے اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔