نیب نے ملیر ندی کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کلین چٹ دیدی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف ملیرندی کی سرکاری زمین غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، اس لیے ان کے خلاف ملیر ندی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے بیان کے بعد قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ان کی زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔