ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا
ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا گیا

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سنا دیا گیا ،عدالت نے 3 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنادی جبکہ 5 ملزموں کو باعزت بری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے کوہستان میں غیرت کے نام پر 5 لڑکیوں کے قتل کیس کافیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 3 مجرموں ساحر، شبیراورعمر خان کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ 5 ملزموں کو باعزت بری کردیا،سزاپانے والوں نے ویڈیو میں نظرآنے الوں لڑکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی ،سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2012 میں کوہستان ویڈیوا سکینڈل منظرعام پر آیا جس میں پانچ لڑکیوں کو تالیاں بجاتے اور 2 نوجوانوں کو ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،11 افراد اس کیس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،افضل کوہستانی نے اس کیس پر آواز بلند کی جس کوچندماہ قبل بھرے بازار میں گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔