پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بڑی طرح ناکام ہو گئی ہے،پولیس ریفارمز کے دعوی کرنے والے بادشاہ سلامت بنی گالہ کی پہاڑیوں سے نیچے آکر عوام کی حالت دیکھیں۔
عظمی زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ جو حکومت لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو انصاف نہیں دے سکی وہ عام شہریوں کو انصاف کیا دے گی؟لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے محکمے کی بے حسی پر احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،لیڈی کانسٹیبل کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے
ان کا کہناتھا کہ آئی پنجاب کے دفتر کے باہر بزرگ خاتون سے بدتمیزی کے بعدوہاڑی میں پولیس نے خواتین پر تشدد کیا،پولیس ریفارمز کے دعوے کرنے والے بادشاہ سلامت بنی گالہ کی پہاڑیوں سے نیچے آکر عوام کی حالت دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی خواتین چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں اور ہماری خواتین کو چاردیواری میں بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان اور عثمان بزدار خوشامدی ٹولے کے نرغے سے باہر نکلیں۔