آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے سعودی وزیر دفاع و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تربیتی ایکسچینج پروگرام، دوطرفہ دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف نے سعودی بری افواج کی استعداد بڑھانے کیلیے پاک فوج کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سعودی ملٹری ایڈوائزر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔