جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق درازندہ جبکہ دو کا تعلق ژوب سے ہے ۔فائل فوٹو
جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق درازندہ جبکہ دو کا تعلق ژوب سے ہے ۔فائل فوٹو

مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق،100بھیڑ بکریاں ہلاک

خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی سرحد کے قریب علاقہ شہال راغہ میں خانہ بدوشوں پرمٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق ،جبکہ 100 کے قریب بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ سابقہ ایف آر سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ شہال میں خانہ بدوشوں پرگرا۔

اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ کے مطابق خانہ بدوش رات کو سو رہےتھے کہ اسی دوران ان پر مٹی کا تودہ گرا۔واقعہ میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 100 کے قریب بھیڑبکریاں بھی ہلاک ہو گئیں ۔

سمیع اللہ نےذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق درازندہ جبکہ دو کا تعلق ژوب سے ہے ۔

انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کا نکال لیا اور انکی نعشیں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔