فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیب ترمیمی بل منظور کرلیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس چیئرمین جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا تو فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی بل پیش کیا اور سب ارکان نے بل کی حمایت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر سب ارکان نیب ترمیمی بل پرمتفق ہیں تو کمیٹی اسے منظورکرتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی ایک شخص کے فائدہ یا نقصان کے لیے قانون نہیں ہونا چاہیے، نیب کے مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کرینگے۔

سیکریٹری وزارت قانون نے کہا کہ حکومت بھی نیب قانون میں ترامیم کا بل لارہی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا بل کمیٹی کے سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھیں گے۔