گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شرمناک رقص کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلرعابد علی شاہ کوفوری طورپرعہدے سے ہٹادیا اور وائس چانسلر کی ذمے داریاں عارضی طور پر پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سلطان محمود کو دے دی گئی ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی جودس دن میں اپنی حتمی رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کوارسال کرے گی۔
واضح رہے کہ بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی گذشتہ روز سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر کسی خاتون کے ساتھ رقص پرمبنی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عابد علی شاہ کو عہدے سے معطل کردیا ہے اورسیکریٹری ہائرایجوکیشن کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
https://twitter.com/sheikhsafina/status/1174421531650383878
دوسری طرف بنوں یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرعابدعلی شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے،کرپٹ عناصر کرپشن کا راستہ روکنے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں جامعہ بنوں نے قلیل عرصے میں ترقی کی وہ منازل طے کی ہیں جو آج تک کوئی نہیں کرسکا۔