صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی سے ترک صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندو توا کو عام کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پرنہیں دبایا جاسکتا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔