کسانوں کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔فائل فوٹو
کسانوں کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔فائل فوٹو

پاکستانی وکلا کی مودی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پاکستانی وکلا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مودی سرکار کو فریق بنایا گیا ہے اورعدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستانی وکلا کو عدالت میں پیش ہونے کی خصوصی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا جواس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی سرکارعدالت عظمیٰ کے احکامات بھی نہیں مان رہی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت از خود نوٹس لے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو کالعدم قراردے ۔