میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں کہتے ہیں،حکومت ناکام ہو گئی

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ،وزیر اعظم ملک کوفرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے ۔

سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے،پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پرعذاب بن کرنازل ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلیے امریکہ گئے ہیں،پاکستان کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرسودہ نظام سے ملک کونجات دلائیں گے،ہمیں سب سے پہلے اپنی سوچ کوبدلناہوگا،جن کوگھروالے نہیں جانتے وہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی تقدیربدلنے کاوعدہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے ۔ایک طرف وزیر اعظم کشمیرکی آزادی کیلیے بے چین ہیں تو ایک طرف مولانا فضل الرحمن 22نمبر بنگلے کے لیے بے چین ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایک طرف یہ ٹولہ چوروں کی آزادی کیلیے چندہ اکھٹاکررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کوجمہوریت کا چیمپین کہنے والے خورشید شاہ آج نیب کے شکنجے میں ہیں، تاریخ میں پہلی بار جیبیں بھرنے کی بجائے خزانہ بھرا جارہاہے۔