چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصرکو سزدلوانے کی شرح 70فیصد ہے ، مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈلز میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ ہے ،گیلپ اورگیلانی سروے نیب پرعوام کے اعتمادکاثبوت ہیں،نیب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہے اورنیب نے زیرالتواریفرنسزکی جلدسماعت کیلیے درخواستیں دائرکرنےکافیصلہ ہے ۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیسزجلدمنطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب نے 22ماہ میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے،نیب نے اب تک 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
انہوں نے کہا کہ مضاربہ اورمشارکہ سکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑاگیا، غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کواربوں روپے واپس دلوائے،نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصرکوسزادلوانے کی شرح 70فیصدہے۔