آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔جج،فائل فوٹو
آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔جج،فائل فوٹو

حکومت نے 50 لاکھ افراد کو بیروز گار کر دیا،سعد رفیق

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ ملازمتیں دینے کی بجائے اتنے ہی لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے، اِن سے ڈھنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاوسنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی ،جس میں خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کے وکلااشترعلی اوصاف اور امجد پرویزنے دلائل دیے۔پیرا گون ہائوسنگ کیس میں گرفتارمسلم لیگ نون کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 28 ستمبرکوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ بردران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ ملازمتیں دینے کی بجائے اتنے ہی لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے، اِن سے ڈھنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حکومت نے لچھن ٹھیک نہ کیے تو زیادہ دیر نہیں چلے گی۔خواجہ بردران کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے یا صرف نوٹس لینے سے ڈینگی مچھرنہیں مرے گا،اس مقصد کیلئے ٹھوس اورموثراقدامات کی ضرورت ہے۔