احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وکیل کی ملاقات کی درخواست کی سماعت کی۔
چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ پیرکوآصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں،اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
جج محمد بشیرنے کہا کہ اس دن آپ نے دیکھا وکیل صاحب میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کررہے تھے، جتنی رعایت کرو سب اتنا سرپرچڑھتے ہیں۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس وکیل نے بدتمیزی کی تھی۔
جج محمد بشیرنے حکم دیا کہ جس دن ملاقات کاوقت مقررہے تب ہی ملاقات کریں، زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔