زلزلے کے بعد اپر جہلم نہر پر واقع دس سے پندرہ گاﺅں میں نہر کا پانی داخل ہوگیاہے،ان دیہاتوں میں سیلابی پانی کے باعث بھی تباہی کاخدشہ ہے ۔
ے مطابق زلزلے کے بعد اپر جہلم نہر کے اطراف میں واقع دس سے پندرہ دیہاتوں میں نہر کاپانی داخل ہونا شروع ہوگیاہے جس کے باعث بڑے نقصان کاخدشہ ہے ۔
ڈائریکٹر سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے کہاہے کہ اس نقصان سے بچنے کیلیے نہرکا پانی بند کردیا گیاہے اوراس وقت تک نہر کوبند رکھا جائے گاجب تک اس بات کا یقین نہیں ہوجاتا کہ پانی سے آبادیوں کوکوئی نقصان نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ ملک بھراورآزاد کشمیر میں شدید زلزلے کے باعث آزادکشمیر کے ضلع میر پور میں زیادہ تباہی ہوئی ہے،ابتدائی طوردوخواتین اورایک بچی سمیت 17افراد کے جاں بحق اور300سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جہلم اور گجرات میں بھی کئی افرادعمارتیں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں،میرپور میں سڑکیں پھٹنے کی وجہ سے گاڑیاں زمین میں دھنس گئی ہیں،زلزلے کے بعدآزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔