سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے لیکن صورتِ حال وہی رہتی ہے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے لیکن صورتِ حال وہی رہتی ہے۔فائل فوٹو

سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں شہری گرفتار، مقدمہ درج

شہر قائد کی پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ144کی خلاف ورزی کے تحت شہری کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر کچرا پھینکنے والے شہری کی نشاندہی کرتے ہوئے  اُسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی جس میں شہری عبدالجبارکو گھر سے باہر سڑک پرکچرا پھینکنے اوردفعہ144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جبکہ کچرا پھینکنے والے کی نشان دہی کرنے پرایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا  ہے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔