پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین کو بہاولپورائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے پراعلیٰ حکام نے اے ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد اشرف کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اورابتدائی طورپران کا فوری تبادلہ تربت بلوچستان ائیرپورٹ کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین لودھراں جانے کے لیے بہاولپور ائیرپورٹ پر جہاز سے اترے تو ان کو پروٹوکول سب انسپکٹرمحمد اشرف نے دیا جس پراعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ڈی جی اے ایس ایف نے سب انسپکٹر محمد اشرف کا تبادلہ تربت بلوچستان کردیا اور ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا کہ اس نے غیر قانونی طور پر پروٹوکول کیوں دیا؟ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جہانگیر ترین کو تلاشی لیے بغیر کیوں جانے دیا۔