کرتارپورراہداری باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن پرکھولی جائیگی۔فائل فوٹو
کرتارپورراہداری باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن پرکھولی جائیگی۔فائل فوٹو

پاکستان کا من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی تقریب میں پاکستان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپورکے حوالے سے بھی مذہبی عقیدت بھی ہے ،من موہن سنگھ کو دعوت کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن پرکھولی جائیگی،سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ ہمارے لیے قابل احترام اورسکھ کمیونٹی کے نمائندے ہیں،وزیر خارجہ کی حیثیت سے من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیج رہا ہوں۔