ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو
ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی رکنیت ختم کر دی

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی،قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیاگیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قاسم خان سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے بھی فارغ ہو گئے، نوٹیفکیشن کی کاپی اسپیکرقومی اسمبلی کوبھی ارسال کردی گئی۔

واضح رہے کہ این اے 265 کوئٹہ پر لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائرکی تھی ،الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کا انتخاب کالعدم قراردیاتھا۔