پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا پرزیرگردش کابینہ کی تبدیلی کی فہرست کی تردید کردی۔
After meeting the PM just now I can confirm that a list of cabinet changes being circulated on SM is totally false and there is no truth in it. Our adversaries continue to indulge in fake messages to create divisions in the party. But that is not going to happen.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) October 2, 2019
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست غلط ہے، وزیراعظم نے بھی بتایا ہے کہ اس لسٹ میں کوئی صداقت نہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کابینہ میں ردوبدل سے متعلق ایک فہرست زیر گردش ہے جس میں اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کی اطلاع شامل ہے جبکہ فردوس عاشق سمیت متعدد موجودہ وزرا کی چھٹی کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔