اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

آزادی مارچ کے توڑ کیلیے وزیر اعظم کو تجویز پیش کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ اور اسلام آباد لاک ڈائون کا توڑکرنے کیلیے اپنی ایک برس کی کارکردگی سے متعلق ملک گیرآگاہی مہم چلانے کی تجویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔

وزیراعظم کو پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اجاگرکرنے کا ٹاسک دیا جائے اور ماضی کی حکومتوں سے تقابلی جائزہ کے حوالے سے لٹریچر بھی شائع کیا جائے۔

ملک گیر آگاہی مہم میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے برعکس تحریک انصاف کودرپیش نامساعد حالات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق تجاویز میں کہا گیاہے کہ اگراپوزیشن جماعتوں کی لوٹ مارپرمبنی دستاویزی ثبوت عوام پیش کردیں تو یقینی طورپرحکومت مخالف احتجاجی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کا خیال ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلیے پارٹی کے ترجمانوں کوبھی خصوصی ٹاسک سونپا جائے۔