مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

پاکستان افغانستان میں امن کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔دفتر خارجہ

ڈاکٹر محمد فیصل نے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وضاحت دی کہ ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ میں بطور پاکستانی مندوب مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں گیا۔بعدازاں ترجمان دفتر خارجہ نے افغان امن سے متعلق کہا کہ اس حوالے سے پاکستان سے جو ہو سکے گا وہ کرے گا کیونکہ پاکستان خطے میں دیر پا امن چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن وفد نے پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کیا ہے جس پر طالبان وفد نے پاکستان کی دعوت اور میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا ہے، پاکستان اس معاملے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 64 روز سے کرفیو نافذ ہے، بھارتی قابض فوجیوں نے 30 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں اور مریضوں کو اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولت تک حاصل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا چکا ہے اور اس کی آزادی کی جد وجہد جہد مسلسل ہے۔